ہانیہ عامر کے اعلان نے لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کے دلوں پر چھریاں چلا دیں، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
hania amir announced twitter

 جانان فلم سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہانیہ آمر کو جب پاکستانیوں نے دیکھا تو دیکھتے ہی رہ گئے، چلبل مزاج کی مالک یہ اداکارہ آتے ہی شوبز انڈسٹری پر چھا گئی اور پھر بہت جلد بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو کر سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔اداکارہ لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئیں لیکن ان نوجوانوں کیلئے ’دل توڑ‘ خبر یہ ہے کہ وہ اب ’سنگل‘ نہیں رہیں جس کا انکشاف ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر کیا اور ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ایسی بات لکھ دی کہ نوجوانوں کے دل ’کرچی، کرچی‘ ہو گئے۔ہانیہ عامر نے گھٹنوں پر بیٹھے ہاتھ میں ایک ڈبہ اٹھائے تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ”مجھ سے سادی کر لو۔“ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے لکھا ”اس نے ’ہاں‘ کر دی۔“جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو پاکستانیوں کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور زیادہ تر افراد نے یہ سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ آخر وہ خوش نصیب کون ہے۔سفیان مصطفی نے لکھا ”ہائیں؟“ایمی ملک نے لکھا ”وہ کون ہے؟“زوبی نے لکھا ”مطلب ہم پھر کنوارے ہی رہیں گے؟ بہرحال کون ہے وہ؟؟؟“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں