معروف نعت خواں جنید جمشید کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے
funeral pia junaid jamshed

 معروف نعت خواں جنید جمشید کی دوسری برسی آج (جمعے کو) منائی جا رہی ہے۔

جنید جمشید 2 سال قبل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے تاہم آج (جمعے کو) ان کی منائی جا رہی ہے۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو پیدا ہوئے، لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ سے ڈگری لینے کے بعد انھوں نے ’’وائٹل سائنز‘‘ کے نام سے میوزیکل گروپ بنایا، ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ نے جنید جمشیدکو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔2004 میں جنید جمشید نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا اور گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی جانب راغب ہو گئے، جنید جمشید کی پڑھی گئی نعتوں کو بھی بے انتہا مقبولیت ملی۔واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو وہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا اے ٹی آر ساختہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں دیگر مسافروں کے ساتھ جنید جمشید بھی خالق حقیقی سے جا ملے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں