بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
fawad khan polio case

معروف اداکار فواد خان کے خلاف بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 لاہور کے فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے جن میں معروف اداکار فواد خان کا نام بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پر کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی ایک ٹیم فواد خان کے گھر پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تو اداکار کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا اور بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ ڈی سی او لاہور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں