ذاتی معاملہ ہے طلاق کے بارے میں کوئی بات نہ کرے:صنم بلوچ
divorced sanam baloch instagram

صنم بلوچ کے بارے میں کافی عرصے سے یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ انہیں طلاق ہوگئی ہے تاہم ابھی تک انہوں نے خود اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن باوثوق ذرائع اس بارے میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں عبداللہ فرحت اللہ انہیں طلاق دے چکے ہیں۔

صنم بلوچ کو اس بارے میں سوالوں کے جواب دینا بالکل بھی اچھا نہیں لگتا جس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب صنم بلوچ آج سحری کے وقت انسٹاگرام پر پرستاوں سے لائیو بات چیت کررہی تھیں۔انہیں کئی لوگوں نے سوال پوچھے کہ کیا آپ کی طلاق ہوگئی ہے جس پر انہوں نے کہا مجھے اس بات کا اندازہ تھا کہ لوگ اس بارے میں ضرور بات کریں گے۔صنم بلوچ نے طلاق کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ یہ میری ذاتی زندگی ہے،ہم پبلک پراپرٹی ضرور ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ذاتی زندگی لوگوں سے شیئر کروں،اگر ایک دفعہ ذاتی زندگی بارے جواب دے دیا تو پھر کئی سوال اٹھیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں