معروف ماڈل صحیفہ جبار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، لڑکا کون ؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
closure model marriage

 معروف پاکستانی ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے پرانی دوستی کو نیا رنگ دیتے ہوئے اپنے عزیز دوست کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

 ماڈل صحیفہ جبار اور ان کے قریبی دوست خواجہ خضر حسین کی شادی لاہور میں ہوئی جس میں ماڈل صدف کنول، رباب علی، ایمن سلیمان، رحمت اجمل، انعم ملک، ایمن اور منال سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ہلکے گلابی رنگ کے لہنگےاور چولی میں ملبوس، چہرے پر گھونگٹ کے بجائے چھوٹا سا ٹیکہ، ادھر اُدھر چہل پہل کرتی روایتی دلہن سے یکسر مختلف یہ ہیں صحیفہ جبار، جو گزشتہ روز اپنے قریبی دوست کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔آج کل کے شو آف معاشرے میں صحیفہ نے سادہ اور پروقار شادی کی تقریب کا اہتمام کرکے یہ بات غلط ثابت کردی کہ ہر شوبز شخصیت پیسے کی چکا چوند دکھانے کا شوق رکھتی ہے۔ تقریب میں مدعو مہمانوں کیلئے بھی لباس سے متعلق خاص تھیم رکھی گئی تھی، جس کیلئے ہلکے رنگوں کا انتخاب تھا۔ماڈل صدف کنول اور دیگر شرکاء نے بھی اپنی بھرپور صلاحتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقص میں حصہ لیا۔صحیفہ کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ بڑے پیمانے پر اور مہنگی شادی مجھے پسند نہیں، اسی لیے صرف سفید پھولوں کا انتخاب کرتے ہوئے دن کے وقت میں شادی کا اہتمام کیا۔ان جیکٹس پر مہمانوں نے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک جملہ لکھا، کسی جیکٹ پر ’میری ساس نہیں چاہتی کہ میں بدلوں‘ لکھا تھا تو کسی پر ’نہیں! میرے شوہر مجھے میرے خواب پورے کرنے سے نہیں روکتے‘ اور اس جیسے مختلف جملے تحریر تھے۔دوسری قابل ذکر بات یہ ہے کہ خضر’ شیعہ‘ اور صحیفہ ’سنی‘ ہیں تاہم اس بات پر دونوں کو کوئی اعتراض نہیں۔ صحیفہ کا کہنا ہے کہ ان کے بچے انسانیت کو ترجیح دیں گے نہ کہ شیعہ یا سنی ہونے کو۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کو باورچی خانے میں جانا قطعی پسند نہیں جبکہ مزے کی بات یہ ہے کہ ان کی ساس کو بھی صحیفہ ایسے ہی پسند ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بہو میں کسی قسم کی تبدیلی آئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں