دبئی؛ بھارتی گلوکار میکا سنگھ برازیلین خاتون کو ہراساں کرنے پر زیر حراست
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
arrest mika singh dubai

معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دبئی پولیس نے برازیلین خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

دبئی کے مرقبات پولیس اسٹیشن میں 17 سالہ برازیلین لڑکی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ گلوکار میکا سنگھ نے انہیں نازیبا اور غیر اخلاقی تصاویر بھیجی ہیں جس کے بعد دبئی پولیس نے گلوکار کو رات تین بجے گرفتار کرلیا۔ ٹیم کے ممبر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میکا سنگھ ایک کنسرٹ کی غرض سے ابوظبی میں موجود تھے جہاں ایک لڑکی کی جانب سے قابل اعتراض اور نازیبا تصاویر بھیجنے کے الزام کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے جہاں اُن سے سوال جواب کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں