انوشکا شرما کے والد نے اپنے داماد ویرات کوہلی کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
anushka sharma father wedding

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی اور تقریب پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔

اس موقع پر کئی لوگوں نے انہیں مہنگے مہنگے تحائف دئیے مگر انوشکا شرما کے والد نے اپنے داماد کو کیا تحفہ دیا؟ تفصیلات نے سب کو حیران کر دیا ہے۔انوشکا شرما کے والد کرنل (ر) اجے کمار شرما نے تیجاسوینی دیویا نائیک کی کپتان ”سموکس اینڈ وہیسکی“ تحفے میں دے۔ اداکارہ کے والدین اس کتاب کی رونمائی کی تقریب میں شریک ہوئے جو 42 نظموں کا مجموعہ ہے اور یہ تمام نظمیں تعلقات اور اس دوران آنے والے اتار چڑھاﺅ سے متعلق ہیں۔ انوشکا کے والد نائیک کے کام سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے یہ کتاب اپنے داماد ویرات کوہلی کو تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما گزشتہ سال 11 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب دونوں اپنی اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں میں مشغول ہیں۔ انوشکا شرما اپنی آنے والی فلم ’سوئی دھاکہ‘ کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں تو ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں