سلمان اور لولیا کے درمیان ملائکہ اروڑادیوار بن گئیں
annoyed lulia vantur malaika arora salman khan

بولی وڈ کے دبنگ خان ان دنوں اپنی گہری دوست لولیا وینتر سے بھابھی ملائکہ اروڑا خان کی وجہ سے سخت ناراض ہیں۔

  لولیا اور ملائکہ دونوں بہت اچھی اور گہری سہیلیاں ہیں، لولیا، ملائکہ سے فیشن ٹپس لینے کے ساتھ خود کو فٹ رکھنے کے گُر بھی سیکھ رہی ہیں اور یہ ہی بات سلطان کو ناپسند ہے۔ بولی وڈ میں بہت سی نئی ہیروئنوں کو متعارف کروانے کا سہرا سلمان کے سر جاتا ہے لولیا بھی ان میں سے ایک ہیں،خان نے پہلے ان سے دوستی کی یہاں تک کہ دونوں کی شادی کی افواہیں بھی میڈیا میں گردش کرنے لگیں ،اب خبر ہے کہ  سلمان نے اپنی دوست  کی میوزک البم لانچ کرنے میں بہت مدد کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  ملائکہ نے لولیا وینتراور ہمیش ریشمیاکی میوزک البم کی تشہیر کے سلسلے میں مختلف پروگرامز میں شرکت کی تھی،جبکہ سلمان کو اپنی بھابھی کی یہ بات خاص پسند نہیں آئی۔ خیال رہے کہ بولی وڈ میں کوئی بھی دوستی ،دشمنی یا رشتہ مستقل نہیں ہوتا ،دیکھتے ہیں یہ دوستی کب تک قائم رہتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں