کانز ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کا شاندار ڈیبیو
airport mahira khan pakistan

اہرہ خان وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جو میک اپ برینڈ لوریل کی سفیر کے طور پر کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

ماہرہ خان نے اپنی پہلی کانز ریڈ کارپٹ واک کے دوران اطالوی ڈیزائنر البرٹا فیریٹی کا سیاہ رنگ کا گاؤن زیبتن کیا۔وہ اپنے اس انداز کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کرتی رہیں۔رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے اپنی ریڈ کارپٹ واک کے دوران کسی اور جوڑے کو پہننے کا انتخاب کیا تھا، تاہم ان کے سامان کو کسٹم حکام کی جانب سے کلیئرنس نہیں ملی۔جس کے بعد انہوں نے یہ گاؤن پہننے کا فیصلہ کیا۔ماہرہ خان کانز میں اپنی آمد کے بعد سے اب تک اپنے ہر انداز کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہی ہیں۔کانز ریڈ کارپٹ واک کے بعد انہوں نے جوپرڈ پارٹی کے لیے بھی نہایت منفرد لباس پہننے کا انتخاب کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ اس ریڈ کارپٹ پر بولی وڈ اداکارہ اور فیشن آئکن سونم کپور آہوجا بھی جلوہ گر ہوئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں