23 مارچ کی پریڈ میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کا بطور مہمان خصوصی شرکت کا امکان
visit pakistan malaysia prime minister

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا اور اب پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری یہ آئی ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے جبکہ اسی دوران رجب طیب اردگان بھی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کادورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ہمراہ تاجروں ، سرمایہ کاروں اور سرکاری اہلکاروں پر مشتمل وفد بھی پاکستان آئے گا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول کا تجزبہ کرے گا ۔ملائیشیاءکی جانب سے پاکستان کے خوردنی تیل پر عائد امپورٹی ڈیوٹی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے ۔دوسری جانب ترکی نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ترک صدر بھی یوم پاکستان کے موقع پر دورہ کریں گے جس دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کے بڑے معاہدے طے پا سکتے ہیں ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں