سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف اہم قدم اٹھا لیا
senate election election commission imran khan

الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 رہنماؤں کو سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر طلب کرلیا ہے۔

انتخابات کے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹرز کی خرید و فروخت کے بیانات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے 8 سیاسی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کئے تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جن رہنماؤں کو نوٹسز بھیجے گئے تھے ان میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہارالحسن، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب اور امیر مقام، عظمی بخاری، پاکستان پیپلزپارٹی کے شہاب الدین، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے نوٹس میں تمام رہنماؤں کو 14 مارچ صبح 10 بجے بمع ثبوت حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں