”نواز شریف دا صدقہ دے رئے آں۔۔۔“ شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے ایسا کام کرتے ”رنگے“ ہاتھوں پکڑے گئے کہ شہری بھی حیران رہ گئے، اس دوران شیخ رشید نے کیا کہا؟
sacrificial animals prime minister sheikh rasheed

سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی گزشتہ روز اختتام کو پہنچی تو آج عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید لیاقت باغ میں سیاسی میدان سجانے کو تیار ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ایسے میں شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے ہی ایک ایسا کام کرنے پہنچ گئے کہ شہری نے انہیں ”رنگے“ ہاتھوں پکڑتے ہوئے ویڈیو بنا لی اور اس دوران شیخ رشید نے بھی ایسی بات کہہ دی کہ وہاں موجود تمام لوگ بے اختیار مسکرا اٹھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید نے صبح سویرے صدقے کا اہتمام کیا اور اس کیلئے 4 بکروں کو منتخب کر کے انہیں ہاتھ سے پیار کرتے رہے۔ اس دوران شیخ رشید کے منہ سے بے اختیار نکل گیا کہ ”نواز شریف کا صدقہ دے رئے آں۔“ اس پر شہری حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے اورپوچھ ہی لیا کہ کیا نواز شریف کا صدقہ دے رہے ہیں؟ جس پر شیخ رشید نے مختصر سا قہقہہ لگانے پر ہی اکتفا کیا اور شہری کی جواب دئیے بغیر ہی اپنے کام میں مصروف رہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں