شہبازشریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ لیکن اس سے کون کونسی سہولیات انہیں دستیاب ہوں گی؟
remand jail shahbaz shareef

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیج دیا گیاہے جہاں انہیں بی کلاس دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بیرک نمبر دو میں رکھا گیاہے جبکہ ان کو بی کلاس دی گئی ہے ۔ شہبازشریف کا سارا سامان بھی نیب حوالات سے پہنچا دیا گیا ہے ۔ جیل ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف کو ابتدائی طور پر صرف اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت ہو گی تاہم اگر وہ کسی اور سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں یا اس کے علاوہ کوئی ان سے ملاقات کرنا چاہتاہے تو انہیں محکمہ داخلہ سے خصوصی اجازت لینا پڑے گی ۔شہبازشریف کو دوبارہ 13 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں