”یہ توقع نہ رکھی جائے کہ فیصلہ کل ہی جاری کریں گے “
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
released decision

”یہ توقع نہ رکھی جائے کہ فیصلہ کل ہی جاری کریں گے “عمران خان نا اہلی کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ،ایسی بات کہہ دی کہ جسٹس ثاقب نثار کو بھی غصہ آجائے گا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب والا!کوئی جلد بازی نہیں ،سب جلد بازیاں صرف نواز شریف کے لیے تھیں کیونکہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیے عدل کے نئے پیمانے بنا ئے گئے ۔آج عمرا ن خان نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ توقع نہ رکھی جائے کہ فیصلہ کل ہی جاری کریں گے ۔اس پر مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدل کے سارے سانچے نواز شریف اور اس کے خاندان کے لیے ہیں ،دوسروں سے نہ سوال نہ جواب ،کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے ؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیس اقامہ کے مذاق سے زیادہ سنجیدہ ہیں ،اب قوم کو اس کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں