”کیوں نکالا“ پی ٹی آئی پمفلٹ شائع کرے گی ، جہازوں سے شہروں میں گرائے جائیں گے
pumflit publish tells reason disqualification pti

تحریک انصاف نے نوازشریف کی مقبولیت پرضرب لگانے کیلئے ”کیوں نکالا“ کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، پمفلٹ جہاز کے ذریعے بھی بڑے شہروں میں بھی گرائے جائیں گے۔ 

 تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے ان کے جلسے جلوسوں کومدنظر رکھتے ہوئے حقائق سامنے لانے کافیصلہ کیاہے۔ جس کے تحت پی ٹی آئی لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرے گی۔ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پمفلٹ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پمفلٹ میں نوازشریف کی نااہلی کی وجوہات ، ججزریمارکس اور جے آئی ٹی رپورٹس سے متعلق عوام کوآگاہ کیا جائے گا۔ پمفلٹ جہازکے ذریعے لاہوراور راولپنڈی میں بھی گرائے جائیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں