پاناما کیس کے نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ، کیپٹن صفدر بھی میدان میں آگئے
panama case captain safdar firing

رکن قومی اسمبلی اور  مسلم لیگ (ن) نے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ ایک گھٹیا کام ہے، تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں۔

انہوں نے کہا سیاستدان آئین بناتے ہیں اور عدالتیں ان کی تشریح کرتی ہیں اور ہم آئین پر فائر نہیں کر سکتے ، ہم ان لوگوں کے خلاف ہیں جو آئین کو پھاڑ کر اسے پھینک دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم آئین بنانے والوں اور اس کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔یادرہے کہ ہفتہ کی رات اور اتوار کی صبح ماڈل ٹاؤن میں موجود پاناما کیس کے نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے بعد چیف جسٹس بھی موقع پر پہنچ گئے تھے اور آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا جبکہ حکومت پنجاب نےاس واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کااعلان کررکھا ہے ۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں