احکامات ملنے پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں، آئی جی سندھ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
order ig sindh court

آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ اگر انہیں احکامات ملے تو وہ عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی مومنٹ کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے،  اس کے علاوہ مستقل رکاوٹیں بھی ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی سے متعلق اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، اگر انہیں احکامات ملیں گے تو اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے لیے 3 مرتبہ کوششیں کرچکی ہے تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اب وفاق نے ان کی جگہ عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں