کراچی میں شہری اغوا، اغواءکاروں نے زبردستی نکاح کرواکر رہا کردیا مگرکیوں؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nikkah kidnap karachi

 کراچی میں شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کو اغواءکرکے زبردستی نکاح کرادیاگیا جس کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا 

مغوی کی اہلیہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ سبط انور نے فون کرکے کہاکہ ایک ماہ قبل قائدآباد میں اس کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون اسکول ٹیچر کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور اغواءکار اب اس سے زبردستی شادی کروا رہے ہیںتاہم جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو کہانی کچھ اور ہی نکلی ، جنوری میں کی گئی شادی کا بتانے کیلئے صرف ڈرامہ نکلا۔بفرزون کے رہائشی نے اغوا کیے جانے کے بعد زبردستی نکاح کرانے کا دعویٰ کیا جسے پولیس نے ڈرامہ قرار دے دیا۔تیموریہ پولیس کے مطابق 10 مارچ کو تھانے میں سبط انور نامی شخص کے اغوا ہونے کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مغوی کی اہلیہ نے پولیس کو بیان دیا کہ شوہر کا فون آیا تھا جس میں سبط انور نے اغوا کاروں کی جانب سے زبردستی شادی کروانے کے بارے میں بتایا۔پولیس کی جانب سے موبائل نمبر کی لوکیشن پر چھاپہ بھی مارا گیا لیکن کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی لیکن مغوی 11 مارچ کی صبح خود گھر پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق سبط انور نے دوسری شادی کرنے کے لئے اغوا کا ڈرامہ کیا ہے، سبط انور جنوری 2018 میں دوسری شادی کرچکا تھا جس سے اس کے گھر والے لاعلم تھے اور یہ دوسری شادی سامنے لانے یا بتانے کا صرف بہانہ ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں