آخر کار نیب کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی“، قومی احتساب بیورو کی کارکردگی پرحسن نثار کی تنبیہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nab hasan nisar bail

 حسن ثنار نے کہاہے کہ نیب کو بڑا مضبوط اور کڑا ہاتھ ڈالنا چاہئے ، اگر ان لوگوں کی ضمانتیں ہوتی رہیں تو پھر آخر کار نیب کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی ۔

حسن نثار نے کہا کہ اس ملک میں چند ہزار لوگوں کیلئے لئے جمہوریت ہے ، باقی کروڑوں افراد کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو بڑا مضبوط اور کڑا ہاتھ ڈالنا چاہئے ، اگر ان لوگوں کی ضمانتیں ہوتی رہیں تو پھر آخر کار نیب کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرح سے یہ بات ٹھیک ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی کو کراچی میں بھی گرفتار کیا جاسکتا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی حساس بات کی ہے ، عالمی ضمیر نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، اگر ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں جوظلم وستم ہورہاہے ، کیا وہ جاری رہ سکتا ہے ، یہ سارے مردے ہیں ،عالمی دباﺅ اور عالمی ضمیر ایسی کوئی چیز نہیں ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں