سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر مریم نوازشریف نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
mubashir zaidi mother maryam nawaz

ینئر صحافی مبشر زیدی کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی والدہ کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت زیادہ افسوس ہوا ۔ ان کاکہناتھا کہ لفظ کبھی بھی اس دل کو آرام نہیں پہنچا سکتے جو ماں کے بچھڑنے پر غمزدہ ہو ، یہ غم پوری زندگی کیلئے ہے ، اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔یاد رہے کہ مریم نوازشریف جس وقت اپنے والد اور شوہر کے ساتھ اڈیالہ جیل میں قید تھیں تو اس وقت ان کی والدہ برطانیہ میں سخت بیماری کی حالت میں زیر علاج تھیں تاہم بیگم کلثوم نواز وہاں انتقال کر گئیں تھیں جس کے باعث وہ انہیں آج بھی اپنی والدہ کے ساتھ آخری لمحات نہ گزار پانے کا غم ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں