با رشیں ہی با رشیں اہم خبر آتے ہی روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
meteorology department weather pakistan

رمضان المبارک میں پہلے ہی روزے لاہور ،ملتان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیااور روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر وسطی،جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، تاہم خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،ژوب، ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کالام11، دیر10، بالاکوٹ، رسالپور، لوئر دیر 06، پاراچنار 05،میرکھانی03، کاکول، کوہاٹ 02، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، قصور04، فیصل آباد02، لاہور02، کامرہ، بھکر، جھنگ، جوہرآباد، نورپورتھل01،گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد03، گلگت بلتستان: استور01ملی میٹررریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات میں سبی 45، تربت،مٹھی، چھور، پڈعیدن، حیدرآباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ،محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سمندری ہوائیں معمول سے انتہائی کم رفتارسے چل رہی ہیں،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کل درجہ حرارت ایک سے2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوجائے گا،تاہم ہفتہ کودرجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں