شریف فیملی لندن فلیٹس کو بیچ کر پیسہ کہاں منتقل کرنا چاہتی ہے۔۔۔؟ سنسنی خیز انکشاف
london flat sharif family sell

شریف خاندان بہت جلدی میں لندن فلیٹس بیچ کر پیسہ کہیں اور منتقل کرنا چاہتا ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا دعویٰ۔

 چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز لندن فلیٹس کو بہت جلدبیچنا چاہتے ہیں،ان کی کوشش ہے کہ راتوں رات انہیں بیچ کر پیسہ لے کر کسی اور جگہ منتقل ہو جائیں کیونکہ جب نیب ریفرنس شروع ہوں گے تو عدالت حکم دے گی اور فلیٹس اٹیچ ہو جائیں گے جس کےبعد حکومت برطانیہ کو کارروائی کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس کی منی ٹریل اب بھی ثابت نہیں ہو سکی ہے، ان میں سے ایک فلیٹ کی مالیت 4 ارب روپے ہے۔ انہیں کوئی گاہک نہیں مل رہا جو فوری طور پر اتنی بڑی مالیت ادا کر دےجس کی وجہ سے حسین اور حسن نواز بہت زیادہ پریشان ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں