بیگم کلثوم نواز کی رکنیت کا معاملہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا
kulsoom nawaz election commission pti

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیگم کلثوم نواز کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلف نہ اُٹھانے کے باوجود بیگم کلثوم نواز رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں ۔ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لیے حلف ضروری ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن نے جواب میں کہاکہ آئین اور قانون میں منتخب ہونے کے بعد حلف اُٹھانے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز این اے 120 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئیں لیکن بیماری کی وجہ سے وہ پاکستان آ کر حلف نہیں لے سکیں جس پر پاکستان تحریک انصاف نے حلف کے بغیر بیگم کلثوم نواز کی اسمبلی رکنیت پر سوال اُٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں