عمران خان نے امریکی اخبار کو انٹرویو میں اصل حقیقت بیان کردی
khadim hussain rizvi arrest imran khan

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز کو واجب القتل قرار دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی خاتون صحافی للی وے ماﺅتھ نے تفصیلی انٹرویو کے دوران عمران خان سے سوال کیا ’تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی کال پر پاکستان کی گلیوں میں دنگے ہوئے ۔ آپ نے خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم کیوں دیا اور آپ ان کی گرفتاری کو کیوں ضروری سمجھتے ہیں؟‘۔اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ سیدھی سی چیز ہے۔ میں نے ٹی وی پر خطاب کیا اور وارننگ دی کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے کیونکہ اگر آپ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی نہیں مانتے تو پھر تو ریاست کا کوئی تصور ہی باقی نہیں رہ جاتا۔ عمران خان نے کہا کہ ہنگاموں کے علاوہ تحریک لبیک کے سربراہ نے سپریم کورٹ کے ججز کو سزائے موت بھی سنادی اور کہا کہ انہیں قتل کردیا جانا چاہیے، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں