ن لیگ کو ایک اور جھٹکا، تین اہم رہنمائوں کی پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
join pml n pti

پی ٹی آئی میں سیاستدانوں کی شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔

(ن)لیگ تین رہنمائوں نے پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔جاری بیان کے مطابق ملتان سے (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں نےچیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی۔گجرات سے (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف دیونہ ، چوہدری افضل دیونہ اور ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی مظہرعباس راں بنی گالہ آئے جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان بھی موجود تھے ۔تینوں رہنمائوں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالے سیاسی رہنمائوں کا خیر مقدم کیا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں