جمشید دستی کے گھر صف ماتم بچھ گئی، فضا سوگوار
jamshed dasti mother died

جمشید دستی کی والدہ انتقال کر گئیں ، عوامی راج پارٹی کے سربراہ کی والدہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے سابق رکن اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی والدہ غلام سکینہ کو طبیعت خراب ہونے پر انہیں نشتر اسپتال ملتان داخل کیا گیا جہاں دوران علاج ان کا قضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا ۔نماز جنازہ فرید کالونی میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے آبائی قبرستان واقع بستی دھل والا میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میںسابق ممبران اسمبلی ،سیاست دانوں،بلدیاتی نمائندوں،سرکاری افسران، وکلاء صحافیوں سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں