چوہدری نثار کے معاملے پر نواز شریف کو منانے کی کوشش
issue chaudhry nisar nawaz sharif

 نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات میں سابق وزیر داخلہ اور ن لیگی کے ناراض رہنما چوہدری نثار کو گرین سگنل دینے سے انکار کر دیا ہے۔

 گزشتہ روز شہباز شریف سےچوہدری نثار کی ملاقات ہوئی جس میں چوہدری نثار نے اپنے تحفظات سے متعلق شہباز شریف کو آگاہ کیا۔اور شہباز شریف نے بھی تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔جس کے بعد شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقا ت میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نواز شریف کو چو ہدری نثار کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ چوہدری نثار پارٹی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ تمام اختلافات کو دور کرتے ہوئے پارٹی کو آئندہ الیکشن کیلئے بہتر انداز میں تیار کیا جائے۔لیکن ن لیگی زرائع کے مطابق نواز شریف نے چوہدری نثار کو گرین سگنل دینے سے انکار کر دیا ہے اور شہباز شریف کو صاف الفاظ میں کہا ہے کہ جب مجھ پر مشکل وقت آیا تو چوہدری نثار ہمدردی کرنے کی بجائے ساتھ چھوڑ گئے۔میں ایسے شخص کو کیسے پارٹی میں دوبارہ اہمیت دوں۔شہباز شریف نواز شریف کو اس بات پر قائل کرتے رہے کہ ہمیں اختلافات کو بھلا کرآگے بڑھنا چاہئیے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں