حکومت نے بجلی چوری کا توڑ نکال لیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
information pti electricity

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بجلی چوری کا توڑ نکال لیا، الیکٹروکیور نامی ڈیوائس بجلی چوری کی روک تھام کی جدید ٹیکنالوجی ہے جس کے استعمال سے توانائی بحران پر 80 فیصد تک قابو پایا جاسکے گا۔ اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال رواں سال ہی شروع ہوجائے گا۔

 بدھ کے روز وزارت آئی ٹی کے تحت بجلی چوری اور لائن لاسز کی روک تھام کی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عوام کیلئے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے بجلی چوری کا توڑ ڈھونڈ لیا ہے۔ الیکٹروڈیوائس نامی ڈیوائس بجلی چوری کی روک تھام کی جدید ٹیکنالوجی ہے اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے انرجی کرائسز پر 80 فیصد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر بجلی چوری اور لائن لاسز کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر توانائی عمر ایوب کو بھ ی ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور سال 2019ءمیں ہی اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر کام شروع ہوجائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں