وزیر اعظم نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز سعودی عرب چلے گئے ۔
جےآئی ٹی میں متعد دپیشیوں کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز گزشتہ روز سخت سیکیورٹی میں بینظیر ایئرپورٹ پہنچے اور سعودیہ جانے والی سعودی ائیرلائن کی پرواز نمبر sv889 کےذریعے سعودی عرب چلے گئے۔ واضح رہے کہ حسین نواز جو پاناما پیپر کے حوالے سے جاری تحقیقات میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جبکہ آج انکے چچا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔