عید الفطرکی چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری
holiday eid ul fitr notification

پنجاب حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جس کے تحت 26سے 28جون تک صوبے کے زیر انتظام اداروں میں چھٹی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطرکے پرمسرت موقع پر 26جون بروز پیر سے 28جون بروزبدھ تک تعطیلات ہوں گی۔ ان ایام میں صوبائی حکومت کے ماتحت ادارے اور محکموں کے ملازمین چھٹیاں منائیں گے۔واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیرکے روزعید الفطرہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس طرح سرکاری ملازمین ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ 3دن چھٹیاں منائیں گے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں