” جب میں پڑھتا تھا تو قاری صاحب میرے ساتھ زیادتی کرتے تھے، اس لیے میں نے ان بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور پھر۔۔۔“ مدرسے کے استاد کا ایسا انکشاف کہ ہرشہری کانپ اٹھے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
harrasment teacher madrasa

چند روز قبل فیصل آباد میں مدرسے میں ہلاکت کے بعد بالائی منزل سے نیچے بچے کی لاش پھینک دی گئی تھی اور اب اس قتل کا مرکزی ملزم رضوان بھی پکڑاگیا جو کوئی اور نہیں بلکہ اسی بچے کا قاری تھا ۔

دوران حراست نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایسے انکشافات کیے کہ آپ بھی کانپ اٹھیں گے ، ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے بھی اپنے دو قاری بدفعلی کا نشانہ بناچکے ہیں، وہ حفظ قرآن کے بعد اب اسی مدرسے میں معلم کی خدمات سرانجام دے رہا ہے ، ایک بچے کو اس سے پہلے بھی بدفعلی کے بعد قتل کرچکا ہے لیکن پکڑے نہ جانے پر چھ ماہ بعد ایک مرتبہ پھر وہی شرمناک حرکت کی ، رات دس بجے سوئے ہوئے بچے کو اٹھایا، چھت پر لے جا کر بدفعلی کی اور قتل کرکے نیچے گلی میں پھینک دیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں