جی ٹی روڈ ریلی، راولپنڈی میں کافی لوگ جمع نہ کرسکنے پر حنیف عباسی کی سرزنش
gt road annoyed hanif abbasi rally

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور تک ریلی کے پہلے مرحلے میں مناسب تعداد میں لوگ جمع نہ کرنے پر سابق ایم این اے حنیف عباسی اور بعض دیگر رہنماؤں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ سابق ایم این اے کمیٹی چوک تک ریلی کو مثالی قرار دیتے رہے تاہم سینئر قیادت اور خود نواز شریف ریلی میں شرکا ء کی تعداد سے مطمئن نظر نہیں آئے اور ان پر برہمی کا اظہار کیا۔ بدھ اور جمعرات کی رات گئے جب نواز شریف مری روڈ پر ریلی سے خطاب کے بعد پنجاب ہاؤس راولپنڈی پہنچے تو ان کے پیچھے دیگر قائدین کے ہمراہ حنیف عباسی بھی وہاں پہنچے تو نواز شریف نے سب سے پہلے خطاب کیلئے سٹیج کی تیاری نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سوال کیا راولپنڈی کے دیرینہ کارکن کہاں، انہیں ساتھ کیوں نہیں رکھا گیا، صرف تصاویر ، بینر اورہورڈنگ لگانے سے کا م نہیں چلے گا۔ مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کہ ہے کہ یہ درست ہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے بازپرس کی ہے۔ علاوہ ازیں اگلے روز پنجاب ہاو¿س راولپنڈی سے نواز شریف کی روانگی کے موقع پر حنیف عباسی موجود نہ تھے۔ لیگی حلقوں کا یہ تاثر ہے کہ حنیف عباسی پارٹی قیادت کی سرزنش کے بعد شائد اگلے روز موجود نہ تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں