پاکستان میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت، خوشخبری آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
gas petroleum sindh

صوبہ سندھ کے شہروں سانگھڑ اور گمبٹ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔پاکستان پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سانگھڑ اور گمبٹ میں پی پی ایل کے دو کنوئوں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایک کنویں سے 18.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی جب کہ دوسرے کنویں سے 12 ملین مکعب فٹ گیس دریافت ہوئی۔پاکستان پیٹرولیم نے دونوں کنوئوں سے 317 بیرل یومیہ تیل نکلنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں