پنجاب حکومت کی ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست، چیف جسٹس نے ایسا فیصلہ سنا دیا
final decision jit chief justice

پاناما کیس کے نگران جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد پنجاب حکومت کی ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی ۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے قراردیا ہے کہ ججز کواضافی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں،عام شہریوں کی حفاظت کیلیےامن وامان میں بہتری لائی جائے۔چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کی ججزکی سیکیورٹی بڑھانےکی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججزکومعمول کی سیکیورٹی کےعلاوہ مزید سیکیورٹی کی ضرورت نہیں۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں واقع جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر کے باہر دو مرتبہ فائرنگ ہوئی جس کے بعد پنجاب حکومت نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کااعلان کیا جبکہ چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان بھی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پہنچ گئے تھے۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں