کیا چوہدری نثار واقعی مستعفی ہونے جارہے ہیں؟ وزیرمملکت نے اندر کی بات بتادی
fake news resignation chaudhry nisar

اناما کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد وفاقی کابینہ میں اختلافات اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے مستعفی ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں

لیکن اب وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس ضمن میں دوٹوک موقف دیدیا۔ پاناما کیس کی سماعت کے بعد ایک صحافی کے مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات سے متعلق سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ چوہدری نثار کے استعفے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ، وہ مسلم لیگ ن کے اہم رکن ہیں اور جلد ہی ایک تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے جس میں تمام سوالات کے جواب مل جائیں گے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں