عمران خان کا فیس بک پیج کون چلاتا ہے؟
facebook imran khan arshad sharif

سیاسی جماعتوں کے لیڈران بے حد مصروف ہونے کے باعث اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس خود چلاتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ اکاﺅنٹس کسی بااعتماد شخص کے حوالے کر دئیے جاتے ہیں لیکن بیانات اپنی مرضی کے لگواتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہو چکے ہیں اور ان کی ٹویٹس اور سٹیٹس وغیرہ سامنے آتا رہتا ہے مگر معروف صحافی ارشد شریف نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کا فیس بک پیج وہ خود نہیں بلکہ ان کے انتہائی قریبی ساتھی چلا رہے ہیں۔ ارشد شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے یہ پتہ چلا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری پی ٹی آئی میں لابنگ کا کردار ادا کرتے ہیں اور عمران خان کا فیس بک پیج بھی وہ ہی چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کا فیس بک پیج زلفی بخاری ایک لابسٹ یا ایڈمن وغیرہ کی حیثیت سے چلا رہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں