عیدالفطر کا چاند 25 جون کو نظرآنے کے واضح امکانات ہیں،محکمہ موسمیات
eid ul fitr moon predicted

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کا چاند 25 جون کو نظرآنے کے واضح امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھ کر شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

خط کے مطابق عیدالفطر کا چاند 25 جون کو نظر آنے کے واضح امکان ہیں۔ شوال کے چاند کی پیدائش 24 جون کو صبح سات بج کر 31 منٹ پر ہو گی 25 جون کو چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی جس کے باعث عیدالفطر کا چاند 25 جون کو نظر آ سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند 25 جون کو ملک کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔ موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق 25 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف ہو گا یا جزوی ابر آلود ہو گا۔ مطلع صاف ہونے اور چاند کی عمر ہونے کے باعث چاند 25 جون کو ملک کے مختلف حصوں میں دکھائی دے گا۔ عیدالفطر 26 جون کو پاکستان میں ہو سکے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں