وزیر اعظم کے بیانات میں تضاد کے حوالے سے ان کے نئے وکیل نے موقف تبدیل کر لیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
difference statement prime minister

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیانات میں تضاد کے حوالے سے ان کے نئے وکیل نے موقف تبدیل کر لیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا آج عدالت میں تین موضوعات پر بات جاری ہیںجن میں حسین نواز کی جانب سے نواز شریف کو دئیے جانے74کروڑ روپے پر ٹیکس ادا نہ کرنا ،مریم نواز کی کفالت اور وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے خطابات میں تضاد شامل ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل نے بیانات میں تضاد کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم کی تقریر میں براڈ فیکٹس بیان کیے گئے جس پر ججز نے کہا کہ آپ سے پہلے وکیل سلمان بٹ نے کہا تھا کہ یہ ایک سیاسی بیان ہے ۔ پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران وقفے میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ وزیراعظم کے وکیل کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے والد اور بچوں کے پیسے کا حساب دینے کے ذمہ دار نہیں ہیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اپنے بچوں کو تحفے میں پیسے دے سکتے ہیں ،والد کے پیسے استعمال کر سکتے ہیں لیکن نواز شریف ان کا جواب نہیں دے سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یوں لگتا ہے جو فیکٹری لگائی اس کا ثبوت موجود نہیں ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں