مریم نواز کا احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس، وزارت داخلہ سے تحقیقات کا مطالبہ
courtroom marium nawaz sad

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر جو بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھاوکلا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انہیں افسوس ہے ، وزارت داخلہ اس معاملے کی تحقیقات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کو عدالت کی طرف سے اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن افسوس ہے کہ انہیں اندر نہیں جانے دیا گیا، وکلا اور پولیس کے درمیان جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہوا۔ واضح رہے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر پولیس، لیگی کارکنوں اور وکلا میں جھڑپیں ہوئیں جس کی وجہ سے 2 وکلا زخمی بھی ہوئے ۔ ساتھیوں کے زخمی ہونے پر وکلا کی جانب سے عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی جس کے باعث جج محمد بشیر کو کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کرنا پڑگئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں