عام کارکن کہنے پرنازبلوچ کا شفقت محمود کو کراراجواب
common worker leader naz baloch twitter

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی جوائن کرنے والی ناز بلوچ نے خود کو عام پارٹی کارکن کہنے پر پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نازبلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفقت محمود کے ردعمل کے جواب میں پی ٹی آئی پارٹی عہدیداران کی فہرست شیئر کردی۔ فہرست میں ناز بلوچ کا عہدہ نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو سندھ میں خواتین کی نائب صدر کا ہے۔ناز بلوچ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’مجھے فخر ہے کہ میں ایک عام پارٹی کارکن تھی اور پارٹی کے پہلے 12 منتخب ارکان میں پیراشوٹ لینڈنگ کر کے نہیں آئی تھی‘‘۔ ٹویٹ میں ناز بلوچ نے شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’’آپ کی اطلاع کے لیے ‘‘۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں