کالج کے زمانے میں مجھے بھی جوتا پڑا، عمران، زرداری مل کر الیکشن نہیں لڑیں گے: شیخ رشید
college sheikh rasheed imran khan

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان اور زرداری کے مل کر الیکشن لڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانات پر بھی متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی طرح پابندی لگ جانی چاہیے، کالج کے زمانے میں مجھے بھی جوتا پڑا تھا۔ 

انہوں نے کہا  کہ عمران خان ،آصف زرداری کے ساتھ مل کر الیکشن نہیں لڑیں گے۔نواز شریف نے ہمیشہ ذاتی مفاد پر مبنی سیاست کی ہے ملک کی بہتری نہیں سوچی بس اپنا فائدہ دیکھا ہے،یہ اداروں کے اندر آج نفرت کا نشان ہیں۔ ان کے بیانات پر بھی متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی طرح پابندی لگ جانی چاہیے،وہ ہمیشہ نعروں سے خوش ہوتے ہیں پر آج مرجھائے ہوئے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بننے کا کوئی فائد ہ نہیں ، مہینے کے اندر ان کے بھی کیسز کے فیصلے ا ٓ جانے ہیں اور ذیادہ دیر تک یہ اہل نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہاں گیا وہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتنا بہادر تھاتو حلف اٹھانے کیوں نہیں آیا۔شیخ رشید نے کہاکہ  کالج کے زمانے میں مجھے کچھ لوگوں نے مجھے بھی جوتا مارا  لیکن میں نے آج تک ان سے بدلہ نہیں لیا ،دعا کرتا ہوں کہ اس جوتا کلچر سے کسی قسم کا کوئی حادثہ نہ پیش آجائے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں