لاہور سمیت پنجاب کا بیشتر حصہ دھند کی زد میں آگیا، موٹروے بند ، مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی
closed motorway fog injured

 پنجاب کے صوبائی دارالحکومت اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود ہو کر رہ گئی جس کے باعث موٹروے کو بند کردیا گیا ہے۔مختلف مقامات پر حادثات کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دسمبر کے پہلے ہفتے کے اختتام پر پنجاب کے اکثر علاقے دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور، قصور، سرگودھا، فیصل آباد، شیخوپورہ، پاکپتن اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پر حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی ہے اس لیے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے لاہور سے موٹروے کو بند کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور دیپال پور روڈ پر بس اور سکول وین میں ٹکر کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے،دوسرا حادثہ موٹروے کالاشاہ کاکوانٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں شدید دھند میں حد نگاہ کم ہونے کے سبب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے، موٹروے پولیس نے فوری ریسکیو کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں