حکومت ہفتہ وار چھٹی کی تبدیلی کا نہیں سوچ رہی، وزیر اطلاعات
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
change fawad chaudhry government

وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت ہفتہ وار تعطیل کی تبدیلی کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ 'ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کا معاملہ زیر غور نہیں اور اس حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں'۔انہوں نے یہ بیان ان میڈیا رپورٹس پر دیا، جن میں کہا جارہا تھا کہ حکومت ملک میں اتوار کی موجودہ ہفتہ وار تعطیل کو جمعے سے تبدیل کررہی ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا 2 دورہ روزہ کیا تھا، اس موقع پر میڈیا میں ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ حکومت ہفتہ وار تعطیل کی تبدیلی کے بارے میں سوچ رہی ہے، جس کا مقصد 'عرب ممالک سے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا' ہے۔لیکن سوشل میڈیا پر مذکورہ تبدیلی کی رپورٹس کی سختی سے مخالفت کی گئی تھی۔تاہم اس موقع پر جب اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما سے رابطہ کیا گیا تھا تو انہوں نے ایسی کسی تبدیلی کی تردید کی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں