وزیر اعظم نے عمران خان سے کیا وعدہ پورا کر دیا،کورنگ نالہ پر پل کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا
bridge nawaz sharif imran khan

وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا،وفاقی دارالحکومت سے ملحقہ بنی گالا کے راستے میں موجود کورنگ نالہ پر پل کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا،وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام شیخ انصر عزیز جلد کورنگ نالہ پل کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مارچ 2014میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بنی گالا میں موجود رہائش پر ان سے ملنے گئے تھے ،اس دوران پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے بنی گالا کے راستے میں موجود کورنگ نالا پر پل کی تعمیر کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں جلد از جلد پل کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی تھی، بعد ازاںمالی سال 2014-15کے بجٹ میں کورنگ نالا پر پل کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے فنڈز مختص کئے گئے جن سے کونگ نالا پر پل کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام شیخ انصر عزیز جلد کورنگ نالا پل کا افتتاح کریں گے۔ واضح رہے کہ بنی گالا کے اطراف میں رہائش پذیر لوگوں کو کونگ نالا پر پل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور بارشوں کے سیز ن میں وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا تھا،پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی گاڑی بھی ایک بار بارش کے د وران مذکورہ جگہ سے گزرتے ہوئے بند ہوگئی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں