بہاولپور میں شادی، دولہے نے شادی کے بعد ایسی حرکت کردی کہ دلہن کے پیروں تلے زمین نکل گئی، کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ۔۔۔
  • 1
  • 1

http://tuition.com.pk
bahawalpur marriage groom

شادی کا بندھن ایک مقدس رشتہ تصور کیا جاتاہے لیکن بعض لالچی افراد کی گھناﺅنی حرکات نے اس رشتے کے تقدس کو بھی پامال کرنا شروع کردیا

ایسا ہی کچھ بہاولپور کی لڑکی کیساتھ ہوا جو جس کا دولہا شادی کے بعد گھر کا سامان لے کر ہی رفوچکر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ہما نامی لڑکی نے اپنے انگلش ٹیوٹر سکندر نامی شخص سے شادی ہوئی تھی جو کورٹ میرج کے بعد اپنی بیوی ہما کو شادی کے بعد چیمہ ٹاﺅن کے علاقے میں کرائے کے گھر میں رخصت کرکے لے کر گیا تھا لیکن خود دولہا اور سسرالی ہی اپنی بہو کے 47 ہزار نقدی، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان اٹھا کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی ہمہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کاروائی کے لیے تھانہ صدر پہنچ گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ویڈیو پیغام میں ہمانے بتایاکہ ” ایک لڑکے کے پاس وہ انگلش سیکھنے جاتی تھی جس نے اسے شادی کیلئے پروپوز کیا، اہلخانہ سے بات کی تو یہ نہیں مانے لیکن بالآخر اجازت دیدی ۔اب لڑکے کے والدین نہیں مان رہے تھے ، ڈیڑھ سال انتظار کے بعد ایک جامع مسجد میں گئے جہاں ایک قاری اور ایک بچے کو دولہا نے بلایا اور نکاح کیا لیکن دراصل یہ سب ڈرامہ تھا جس کا دستاویزی ثبوت بھی نہیں تھا اور نہ ہی پورے گواہ ، اس کے بعد وہ شادی سے ہی مکرگیا اور رابطہ ختم ہوگیا، دوبارہ اس نے رابطہ کیا اور عدالت میں آکر باضابطہ شادی کی لیکن پھر ۔۔۔ میراجسم کانپ رہاہے ، مزید بات نہیں ہوتی “۔لڑکی کے اہلخانہ کاکہناتھاکہ ” قانونی کارروائی کیلئے بہاولپور پولیس تھانہ صدر میں درخواست دیدی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں