اثاثہ جات ریفرنس،عدم پیشی پر اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
assessment warranty references ishaq dar

احتساب عدالت نے عدم پیشی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے اور ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت21 نومبر تک ملتوی کر دی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ،مقدمے کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ،اس موقع پر استغاثہ کے گواہ اور نیب کی ٹیم بھی موجود تھی،لیکن وفاقی وزیر خزانہ بیرون ملک زیر علاج ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے،دوران سماعت اسحاق ڈارکے وکیل نے ان کے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی،جس کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کردی۔اس موقع پر عدالت نے اسحاق ڈارکے ضامن احمد علی قدوسی سے استفسار کیا کہ ملزم کب پیش ہوگا؟ضامن نے عدالت کو بتایاکہ اسحاق ڈارکی مکمل صحتیابی میں 3 سے 6 ہفتے لگیں گےاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا کہناتھا کہ 6نومبرکوبھجوائی گئی میڈیکل رپورٹ میں 3سے 6 ہفتے کاذکرہے، کیا 3 ہفتے گزرنہیں چکے؟،عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت21 نومبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں