نوازشریف کے خلاف فیصلہ ناقابل ضمانت نہیں،باہرآنے پر ملاقات ہو گی،خورشید شاہ
asif zardari syed khursheed ahmed shah nawaz sharif

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ ناقابل ضمانت نہیں،امید ہے نوازشریف ایک دو ماہ میں باہرآجائیں گے

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ، نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہیں کرینگے ،نوازشریف جیل سے باہرآئیں گے تو ملاقات ہو گی۔ نیب دوسروں کو بلا رہا ہے توعمران خان کو بلانے پر جانا چاہئے،نیب کے بلانے پر عمران خان کاجانا بے عزتی نہیں ،منی بجٹ کے حوالے انہوںنے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،حکومت منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالے گی،رواں سال یہ تیسرا بجٹ ہوگا،حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے عوام پربوجھ ڈالناچاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کاحکم ماننے کوبھی تیارنہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں