وفاقی وزیر کے طورپر چھ سال سرکاری اداروں کو بے وقوف بنانے والا جعل ساز بالآخر پکڑاگیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
arrest fraud prime minister

خود کو وفاقی وزیر ظاہر کرنے والا جعل ساز ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا۔ملزم سلامت چوہان نے تعاون کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس اور وزرات خزانہ کو خطوط لکھے جن پر تصدیق کے بغیر ہی عملدرآمد شروع کر دیا گیا جبکہ جعل ساز نے ملک میں بے روز گاری پر مشاورت کرنے کیلئے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق خود کو وفاقی وزیر ظاہر کرنے والا جعل ساز سلامت علی پکڑا گیا جو لوگوں کو قرضہ دلانے کی آڑ میں لوٹتا تھا،ملزم سلامت چوہان کئی سالوں تک وزیر اعظم ہاﺅس ، ڈی سی او آفس سمیت متعدد وفاقی وزراءسے تعاون طلب کر کے اپنے اشعاروں پر چلانے کی کوشش کرتا رہا جبکہ اپنی پروٹوکول کیلئے ڈی سی اولاہور کو بھی خط لکھتا رہا اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کی درخواست کو تسلیم کر کے ڈی آئی جی کو بھجوائی گئی تھی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پچھلے 6سالوں سے اپنے آپ کو وزارت خزانہ اور کنزیومر افیئرز کا وزیر ظاہر کرنے والا ملزما سلامت علی چوہان ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا ، ملزم 6سال سے پارلیمنٹ میں موجود ہے اور اس دوران حکومتی اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے مراعا ت حاصل کر رہا ہے اور شہریوں کو لوٹ کر اپنی جیب گرم کرتا ہے ۔سلامت علی چوہان نے جعلی وزیر بن کر نہ صرف پی ٹی سی ایل سے خصوصی نمبر بھی حاصل کر رکھا تھا بلکہ اس کے خطوط پر تمام ادارے احکامات بھی جاری کرتے رہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں