’جس پاکستانی کو یہ کام آتاہے ، سعودی عرب آجائے‘ سعودی حکومت نے اعلان کردیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
announcement pakistani saudi arabia

حکومت پاکستان نے سعودی عرب کو ڈاکٹر اور میڈیکل سپیشلسٹ فراہم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سعودی وفد پاکستان میں ہی انٹرویو کرے گا جس کے بعد منتخب ہونیوالے ڈاکٹروں کو سعودی عرب بلالیا جائے گا۔

وزارت اوورسیزپاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سے وابستہ ڈیپارٹمنٹ اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن رواں ماہ میڈیکل ڈاکٹروں کو سعودی عرب بھیجنا شروع کردے گا اور اس ضمن میں کنسلٹنٹس ، سپیشلسٹس اور ڈاکٹروں کے انتخاب کیلئے کارپوریشن 14اور15جنوری کو کراچی میں انٹرویو کرے گی جنہیں سعودی عرب بھیجا جائے گا۔ ے کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پرویز احمد جنجوعہ نے بتایاکہ سعودی وزارت صحت کا ایک وفدپاکستان آئے گا اور سعودی عرب میں عسیر، باہااور بشا ءسمیت مختلف علاقوں میں ڈاکٹرضرورت ہیں، اُنہیں کانسلٹنٹ، سپیشلسٹ، انٹرنل میڈیسن ماہرین، پیڈیاٹرک، جنرل سرجری، آرتھوپیڈک، فیملی میڈیسن، انستھیزیااور ریڈیالوجی کے ماہرین کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ تنخواہیں ، قواعدو ضوابط اور دیگر مراعات کا تعین انٹرویو کے وقت ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں