طوبیٰ عامر نے عامر لیاقت کا نمبر اپنے موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہے ؟
amir liaquat hussain save mobile

معرف اینکر اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے اور اس کے چرچے ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا تاہم اب ان کی اہلیہ نے ایسا انکشاف کر دیاہے جان کر آپ بھی یقینی طور پر دنگ رہ جائیں گے ۔

نوبیاہتا جوڑے نے پروگرام میں شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں انتہائی دلچسپ معلومات ناظرین کے ساتھ شیئر کیں ۔عامر لیاقت کا کہناتھا کہ مجھے نامعلوم نمبروں سے ہر وقت انتہائی عجیب و غریب قسم کے پیغامات موصول ہوتے رہے ہیں۔ پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں فلم کی آفر کی جائے تو کیا وہ اسے قبول کر لیں گے جس پر عامر لیاقت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کہا گیا کہ اپنا وزن کم کرو تو میں انکار کر دوں گا ۔اسی دوران میزبان نے طوبیٰ عامر سے چند سوالات کیے جن میں ایک سالا یہ بھی تھا کہ آپ نے اپنے شوہر کا نمبر کس نام سے اپنے موبائل میں محفوظ کیاہے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عامر کا نمبر اپنے موبائل میں ” پینتھر “(چیتا) کے نام سے محفوظ کیا ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں